ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں کورونا کے شکار مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ

بدھ 11 نومبر 2020 14:11

ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں کورونا کے شکار مریضوں کی ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2020ء) ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں کورونا کے شکار مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔جس کے باعث شرح اموات میں تیزی آرہی ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا کورونا انسولیشن وارڈ کے فوکل پرسن ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ اور دیگر ڈاکٹرز نے بتایا کہ پنجاب میں اس وقت مختلف سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ 403 مریض زیر علاج ہیں۔

جن میں 70 کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق موجودہ صورتحال میں ضلع سرگودھا میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 80 کے لگ بھگ اور 16 مریض کورونا آئیسولیشن وارڈ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جن سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔ڈاکٹرز نے حکومتی اداروں اور لوگوں کو آنے والے دنوں میں کورونا کی وجہ سے تشویشناک صورتحال پیدا ہونے پر آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت احتیاطی تدابیر ہی لوگوں کو کورونا کی موذی بیماری سے بچا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس لئے اشد ضروری ہے کہ بار بار صابن کے ساتھ ہاتھ دھوئیں‘ ماسک پہن کر رکھیں‘ ایک میٹر کا سماجی فاصلہ رکھیں اور بلاضرورت لوگوں کے رش والی جگہ پر جانے سے گریز کریں۔ڈاکٹرز نے کہا کہ اگر کسی کو سخت بخار ہو‘ خشک کھانسی ہو اور اچانک سانس میں دقت محسوس ہو تو اپنے قریبی معالج سے رجوع کریں تاکہ اس بیماری کا بروقت علاج کیا جا سکے اور 80 فیصد ایسے مریض جن کا بروقت علاج شروع ہو جاتا ہے بالکل صحت مند ہو جاتے ہیں۔