کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث محکمہ تعلیم سندھ میں عام لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی

بدھ 11 نومبر 2020 16:06

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث محکمہ تعلیم سندھ میں عام لوگوں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2020ء) کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث محکمہ تعلیم سندھ میں عام لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ میں ایک دن میں صرف 10 سائلین کی فریاد سنی جائے گی۔محکمہ تعلیم سندھ میں تمام ملازمین کو لازمی ماسک پہننے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور محکمہ تعلیم کے مختلف دفاتر سے صرف ایک ملازم کو ہی داخلے کی اجازت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :