ضلع چکوال میں ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 12 نومبر 2020 14:36

ضلع چکوال میں ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ، ڈپٹی کمشنر
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد بلال ہاشم نے بدھ کے روز بتایا کہ الحمد اللہ ابھی تک ضلع چکوال میں ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے جبکہ گزشتہ سال ڈینگی کے 42کیس سامنے آئے تھے۔ پندرہ نومبر تک بارش کی صورت میں ڈینگی کے موجودہ سیزن میں خاتمے کا100فیصد امکان ہے۔

(جاری ہے)

سینئر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ کورونا کی دوسری لہر سے عوام کے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا عوام کو بھی چاہیے کہ وہ حکومت کی طرف سے مقرر کیے جانے والے قواعدو ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔

انہوںنے مزید بتایا کہ آنے والے دنوں میں کورونا کے قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائی شروع کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تھانہ صدر کے سامنے جو کھلامیدان ہے وہاں پر شہداء پارک کا منصوبہ فیصلہ کن مرحلے میں ہے اور اس میں جلد پیش رفت شروع ہوگی۔