کرونا ویکسین کے دستیاب ہوتے ہی اس کی فراہمی کے حوالے سے مربوط حکمت عملی پر کام جاری ہے ، ترجمان وزارت صحت

دنیا بھر میں مختلف ویکسین کمپنیوں کی تیارکردہ ویکسین کے ٹرائلز جاری ہیں جن کے بعد ڈیٹا کا تجزیہ کیا جائے گا ، اعلامیہ جاری

جمعرات 12 نومبر 2020 14:48

کرونا ویکسین کے دستیاب ہوتے ہی اس کی فراہمی کے حوالے سے مربوط حکمت عملی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2020ء) ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ کرونا ویکسین کے دستیاب ہوتے ہی اس کی فراہمی کے حوالے سے مربوط حکمت عملی پر کام جاری ہے ۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس نے دنیا بھر میں صحت کے نظام اور معیشت کو متاثر کیا ہے ،موثر ویکسین ہی کرونا کے خلاف دیرپا تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت صحت کے مطابق جنوری 2020 سے دنیا بھر میں کرونا ویکسین کی تیاری کے حوالے سے بھر پور کوششیں جاری ہیں ،دنیا بھر میں مختلف ویکسین کمپنیوں کی تیارکردہ ویکسین کے ٹرائلز جاری ہیں جن کے بعد ڈیٹا کا تجزیہ کیا جائے گا ،پاکستان میں کرونا ویکسین کے حوالے سے ماہرین کی خصوصی کمیٹی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے ،کرونا ویکسین کی فراہمی کیلئے عالمی ادارہ صحت بشمول گاوی اور کو ویکس سے بات چیت جاری ہے ،کرونا ویکسین کے دستیاب ہوتے ہی ملگ بھر میں اس کی ترسیل کے انتظامات پر کام جاری ہے ۔