یہ نہیں ہو سکتا پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کو روکا جا سکا، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا جلسے جا ری رکھنے کااعلان

موجودہ حکومت دھاندلی کی پیدا وار ہے،حکومت کے رخصت ہونے سے مسائل حل ہونگے،مداخلت سے پاک نئے الیکشن ہونے چاہئیں ،اسٹیبلشمنٹ سے جب بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا تو پی ڈی ایم کے پیلٹ فارم سے بات ہو گی، میاں افتخار حسین

پیر 16 نومبر 2020 22:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2020ء) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے جلسے جا ری رکھنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ نہیں ہو سکتا پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کو روکا جا سکا،موجودہ حکومت دھاندلی کی پیدا وار ہے،حکومت کے رخصت ہونے سے مسائل حل ہونگے،مداخلت سے پاک نئے الیکشن ہونے چاہئیں ،اسٹیبلشمنٹ سے جب بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا تو پی ڈی ایم کے پیلٹ فارم سے بات ہو گی۔

پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین نے کہاکہ پی ڈی ایم کے آئندہ کی حکمت عملی پر غور اور کل جماعتی کانفرنس میں چھبیس نکات پر بات کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے متعلق مشاورت کی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس وقار اور سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری کیلئے دعا مغفرت کرائی گئی۔

انہوںنے کہاکہ حکومت مخالف تحریک کے اگلے مرحلے میں شٹر ڈائون اور اسلام آباد مارچ بھی ہو سکتا ہے تاہم فیصلہ سربراہی اجلاس میں کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے ،گلگت بلتستان میں فری اینڈ فیئر الیکشن نہیں ہو ئے ۔ انہوںنے کہاکہ آئین کی بالادستی چاہتے ہیں ادارے آئین کے تحت کام کریں ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے بیانیہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،عوام نے گلگت بلتستان میں اپنا رخ دکھایا ہے حکومت نے پھر بھی راستہ روکاانہوںنے کہاکہ پشاور جلسے سے متعلق بات چیت ہوئی۔

انہوںنے کہاکہ ہمارے بیانیے میں کوئی تضاد نہیں ہے،کسی کا نام لینا یا نہ لینے کا کوئی اے پی سی میں ذکر نہیں۔ انہوںنے کہاکہ اے پی سی کی کچھ شقوں میں اضافہ کیا گیا ہے،ہم آئین کی بالادستی چاہتے ہیں۔انہوںنغ کہاکہ عجیب سی بات ہے کہ گلگت بلتستان میں کرونا نہیں تھا،وہاں تو بڑے بڑے جلسے ہوئے۔انہوںنے کہاکہ عوامی اجتماع پر پابندی پی ڈی ایم کیلئے لگائی جارہی ہے ،انہوںنے کہاکہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہونا چاہیے،یہ نہیں ہو سکتا کہ پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کو روکا جا سکا،اگر مذاکرات کی فضا بنی تو پی ڈی ایم سربراہان مذاکرات کا فیصلہ کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیدا وار ہے،حکومت کے رخصت ہونے سے مسائل حل ہونگے۔انہوںنے کہاکہ مداخلت سے پاک نئے الیکشن ہونے چاہئیں ۔ انہوںنے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ سے جب بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا تو پی ڈی ایم کے پیلٹ فارم سے بات ہو گی۔