محکمہ موسمیات کی آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیشگوئی

منگل 17 نومبر 2020 15:00

محکمہ موسمیات کی آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیشگوئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2020ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیشگوئی کردی۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں آنے والا موسمی سسٹم رخصت ہوگیا ہے البتہ سسٹم کے اثرات جنوبی حصے میں سرد ہواؤں کی صورت میں نظرآرہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق چند دنوں میں درجہ حرارت مزید گرنیکا امکان ہے اور رواں سال سردیاں معمول سے طویل اور درجہ حرارت معمول سے کم رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں موسم سرما اپریل تک رہ سکتا ہے اور ملک کے جنوبی حصے میں موسم سرما فروری تک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :