قلعہ گجر سنگھ پولیس نے موبائل سنیچنگ اور چوری کی وارداتوں میں ملوث لیاقو گینگ کوگرفتار کر لیا

جمعہ 20 نومبر 2020 13:48

قلعہ گجر سنگھ پولیس نے موبائل سنیچنگ اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2020ء) ایس پی سول لائنز انویسٹی گیشن شمس الحق درانی کی سربراہی میں قلعہ گجر سنگھ پولیس نے موبائل سنیچنگ اور چوری کی وارداتوں میں ملوث لیاقو گینگ کے 4ملزمان کوگرفتار کر لیا ۔ ملزمان میں گینگ کا عرغنہ لیاقت عرف لیاقو ،شاہنواز، علی رضا عرف ڈڈو اور ولی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے چوری شدہ 3 موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا ء برآمد کر لی گئیں۔

ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو اس سے پہلے بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ملزمان نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعدموبائل سنیچنگ اور چوری کی درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس قلعہ گجر سنگھ نے کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور ملزمان کو گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :