دنیاکے اندر جس نے بھی آقا کریم ؐکی شان اقدس میں گستاخی کرنے کی جرات کی وہ دنیا میں نشان عبرت بن گیا‘ثاقب رضا مصطفائی

جمعہ 20 نومبر 2020 16:15

دنیاکے اندر جس نے بھی آقا کریم ؐکی شان اقدس میں گستاخی کرنے کی جرات ..
میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2020ء) نامور عالم دین صاحبزادہ ثاقب رضاء مصطفائی نے کہا ہے کہ دنیاکے اندر جس نے بھی آقا کریمؐ کی شان اقدس میں کستاخی کرنے کی جرات کی وہ دنیا میں نشان عبرت بن گیا۔نبی کریم وجہ تخلیق کائنات ہیں۔دنیا کے اندر اسلام کے خلاف ساشی اکھٹے ہو چکے ہیں عالم اسلام کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔کامیاب ترین زندگی کاراز سیرت محمدی میں پوشیدہ ہے جس شخص نے سیرت محمدی اپنا کر زندگی گزاری وہ دنیا اور آخرت کے کسی میدان میں شکست نہیں کھائے گا وہ یہاں مسجد سلطانیہ سیکٹر سی ٹو میں تحرک تحفظ ناموس رسالت آزاد کشمیر کے تاحیات چئیرمین حاجی محمد ریاض عالم ایڈووکیٹ کی مہزبانی میں منعقدہ محفل جو کہ حاجی طفیل حسین مرحوم کے ایثال ثواب کے لیے منعقد کی گئی تھی سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

محفل میلادالنبی میں شہریوں نے ایک بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر نامور عالم دین مولانا محمد بشیر مصطفی۔ حیات گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایگزیکٹو ممتاز علی خاکسار۔مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر حاجی غلام رسول عوامی۔نامور عالم دین مولانا اسلم خان نقشبندی۔محمد صابر مغل۔شیخ محمد سرور۔راجہ جمیل الرحمن۔محمد کاشف نزیر اور دیگر بھی موجود تھے۔محفل میلاد النبی کے اختتام پر پورے عالم اسلام کی سربلندی پاکستان کی سلامتی اور ترقی سمیت مرحوم حاجی طفیل حسین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔