جامعہ کراچی، الحاق شدہ کالجز میں بی اے،بی ایس سی (پاس) اور بی کام سال اول ودوئم میں داخلے کی تاریخ میں توسیع

جمعہ نومبر 21:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2020ء) رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجز میں بی اے،بی ایس سی (پاس) اور بی کام سال اول ودوئم میں داخلے کی تاریخ میں30نومبر2020 ء تک1000/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم یہ توسیع جامعہ کراچی کے قواعد وضوابط اور کالجز میں نشستوں کی موجودگی اور مطلوبہ حاضری کی تکمیل سے مشروط ہے۔مزید تفصیلات طلبا وطالبات متعلقہ کالجز سے حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :