
خادم حسین رضوی کے آخری دیدار کیلئے ملک بھر سے کارکنوں اور عقیدت مندوں کی لاہورآمد، تدفین کل ہو گی
کارکن ایک دوسرے کے گلے لگ کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ، مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں فاتحہ خوانی کی گئی میت کو نماز جنازہ کے لئے مینارپاکستان گرائونڈ لایا جائے گا ،مسجد رحمت العالمین سے ملحقہ مدرسہ ابوذر غفاری میں سپرد خاک کیا جائیگا
جمعہ 20 نومبر 2020 22:41

(جاری ہے)
اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے ۔ کارکن شدت غم سے نڈھال نظر آئے اور دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔ پولیس کے ساتھ جماعت کے رضا کار سکیورٹی سمیت دیگر فرائض سر انجام دیتے رہے ۔
علامہ خادم حسین رضوی کی میت مسجدرحمت اللعالمین میںرکھی گئی جہاںہزاروںلوگوں نے آخری دیدار کیا ۔مرحوم کے بیٹے و ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ سعد حسین رضوی کے مطابق میت بذریعہ ایمبولینس رہائش گاہ سے مینار پاکستان گرائونڈ لے جائی جائے گی اورنماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو تدفین کے لئے واپس لایا جائے گا اور مسجدرحمت اللعالمین سے ملحقہ مدرسہ ابوذرغفاری میں سپرد خاک کیا جائے گا۔گزشتہ روز اہل سنت کی مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں علامہ خادم حسین رضوی کی ناموس رسالت کے لئے جدوجہد کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ خادم حسین کی میت کو مینار پاکستان لے جایا جائے گا اور نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی تدفین کی جائیگی جس کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔سکیورٹی کے لئے پولیس کے 50 ریزرو دستے، 26 ایس ایچ اوز، 13 ڈی ایس پیز سمیت ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات ہوں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کامن ویلتھ کی 8 فروری الیکشن پر لیک رپورٹ نے بھی انتخابی دھاندلی کا پول کھول دیا، عمران خان
-
گڈو اورسکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ شرجیل میمن
-
مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات فوری ختم کریں، حکومت اوراپوزیشن کا اتفاق
-
وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
-
وزیراعظم کی امیرِقطر سے ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
کامن ویلتھ نے پاکستانی انتخابات میں دھاندلی چھپانے میں مدد کی، برطانوی اخبار کا انکشاف
-
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ؛ 5 جوان شہید‘ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.