بارہمولہ، دستکا ر72فٹ لمبا ،40فٹ چوڑا قالین بنا نے میں مصروف

ہفتہ 21 نومبر 2020 11:51

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں دستکار72فٹ لمبا اور 40فٹ چوڑایک بڑا قالین بنا نے میں مصروف ہیں ۔ یہ کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ یہاں کے دستکار اتنا بڑا قالین بنارہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس قالین کی تیاری کا کام ضلع بارہمولہ کے علاقے کنزرٹنگمرگ میں حبیب اللہ شیخ نامی دستکار نے شروع کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

حبیب اللہ شیخ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ انہوں نے تقریبا2ہزار8سو 80مربع فٹ پر مشتمل اس قالین کی تیاری کیلئے گھر کے صحن میں دو منزلہ کارخانہ تعمیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قالین کی بنائی کا کام 2016میں شروع کیا گیا تھا اور یہ سات برس میں تیار ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ قالین بنانے میں بیک وقت بیس سے پچیس دستکار کا کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اس سے قبل کشمیر میں اتنے بڑے حجم کا قالین نہیں بنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :