کراچی،ٹک ٹاک کاجنون محنت کش جان سے گیا

گلستان جوہرمیں 23سالہ سیکیورٹی گارڈ سلامت کی موت ٹک ٹاک بناتے ہوئے پستول چلنے سے ہوئی

ہفتہ 21 نومبر 2020 17:26

کراچی،ٹک ٹاک کاجنون محنت کش جان سے گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) ٹک ٹاک کاجنون محنت کش جان سے گیا ،گلستان جوہرمیں 23سالہ سیکیورٹی گارڈ سلامت کی موت ٹک ٹاک بناتے ہوئے پستول چلنے سے ہوئی،ایس ایچ او عنایت مروت کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہوا تھا پولیس نے جب متوفی سلامت کا موبائل فون چیک تو معلوم ہوا کہ وہ ٹک ٹاک بنارہا تھا پستول میں گولی چمبرمیں تھی ویڈیوبناتے ہوئے پستول چل گئی،متوفی کی ایک گولی ماتھے پرلگی جوسرکے پچھلے حصے سے باہرنکلی،سلامت کی لاش کوجناح ہسپتال میں قانونی کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردیاگیا، متوفی اسکول میں ہی رہائش پذیر تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق گھوٹکی سے تھا ، سلامت کی پستول سے کھیلتے ہوئے ٹک ٹاک بناتے ہوئے ویڈیو بھی منظرعام پرآگئی ، پولیس کا کہنا تھا کہ سلامت اسکول کے پلے گرا?نڈ میں اکثرٹک ٹاک ویڑیوبناتاتھا

متعلقہ عنوان :