گورنر سندھ عمران اسماعیل کاآئندہ سال دیوالی کی تقریب گورنر ہائوس میں منعقد کروانے کا اعلان

ہفتہ نومبر 23:07

گورنر سندھ عمران اسماعیل  کاآئندہ سال دیوالی کی تقریب گورنر ہائوس میں ..
کراچی ۔21نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21نومبر2020ء) :گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آئندہ سال دیوالی کی تقریب گورنر ہائوس میں منعقد کروانے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور اپنی جانب سے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی ہے۔ وفاقی وزارت برائے مذہبی امور اور بین المذہب ہم آہنگی کی جانب سے ہفتہ کوہندو برادری کے لئے منعقدہ دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو اہمیت حاصل ہے، وزیراعظم نے اس بات کو فروغ دیا کہ اقلیتوں کو ملک میں مسلمانوں کے برابر اہمیت دی جائے ۔

انہو ں نے کہا کہ ہمارا پڑوسی ملک جو سیکولر ہونے کا دعوہ کرتا ہے ، کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف کھلی بربریت روا رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہولی اور کرسمس کو بھی عید جیسی اہمیت دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ یہ تقریب گورنرہائوس میں منعقد ہوتی۔انہوں نے کہا کہ ہم اقلیتوں کو ملازمتوں سمیت ہر شعبے میں اہمیت دیتے ہیں۔ اس موقع پر نیشنل کمیشن آف مناریٹیز کے چیئرمین چیلارام کیلوانی نے بھی خطاب کیا۔ گورنر سندھ کو نیشنل کمیشن آف مناریٹیز کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی دی گئی۔ تقریب میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔