ریڈیو پاکستان کے ملازمین نے اپنی بحالی کے مطالبے کیلئے اسلام آباد احتجاج کی کال دے دی

پیر 23 نومبر 2020 12:59

ریڈیو پاکستان کے ملازمین نے اپنی بحالی کے مطالبے کیلئے اسلام آباد ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) ریڈیو پاکستان کے 1020 کنٹریکٹ ملازمین اپنی بحالی کے مطالبہ پر پورے ملک سے کنٹریکٹ ملازمین کو اسلام آباد احتجاج کی کال دے دی گئی۔زرائع کے مطابق ریڈیو پاکستان کے برطرف کنٹریکٹ ملازمین اپنی بحالی کے مطالبہ پر 24 نومبر 2020 بروز منگل ڈی چوک اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کریں گے اور ڈی چوک سے وزیراعظم ہاوس کی طرف پٴْرامن ریلی نکالی جآ گی۔

(جاری ہے)

اور کنٹریکٹ ملازمین نے اپنی بحالی تک دھرنادینے کا اعلان کیا ہے۔جن کا کہناہے کہ ایک جنبش قلم سے 1020 لوگوں کا روز گار چھین کر 1020 خاندانوں کامعاشی قتل کیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ جیل اور ہتھکڑیاں لیڈر کا زیور ہوتے ہیں اور ہم ایسے اٴْوچھے ہتھکڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ ملازم?ن کی بحالی تک ہمارا احتجاج جاری رہیگا اور ہم اپنے ساتھیوں کو بحال کروا کردم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دے کراقتدار میں آنے والی جماعت پی ٹی آئی لوگوں سے روزگار چھیننے کے درپے ہے۔