
فرانس سے معافی نہیں مانگی اور نہ ہی مانگوں گی ، شیریں مزاری ڈٹ گئیں
اگر فرانس ہم سے یہ توقع کرتا ہے کہ ہم آزادی اظہار رائے کا احترام کریں تو پھر ایمانویل میکرون کی باری پر آزادی اظہار رائے کہاں چلا گیا؟ ، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق
ساجد علی
پیر 23 نومبر 2020
17:31

(جاری ہے)
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ میں واضح طور پر کہنا چاہتی ہوں کہ نہ میں نے معافی مانگی ہے اور نہ ہی میرا ایسا کرنے کا کوئی ارادہ ہے ، فرانسیسی صدر میکرون نے کہا میرے بیان سے ان کو توہین محسوس ہوئی کیونکہ میں نے ان کا موازنہ نازیوں سے کیا لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ جب وہ ہمارے پیغمبر ﷺ پر حملہ کرتے ہیں، ان کی ہتک کرتے ہیں، جب قرآن جلاتے ہیں تو ہمیں غصہ نہیں آتا؟ مسلمانوں کو توہین محسوس نہیں ہوتی، یہ ایک ستم ظریفی اور منافقت ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی جانب سے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو نازیوں سے تشبیہ دینے کے بیان پر فرانس نے پاکستان سے شدید احتجاج کرتے ہوئے الفاظ کی تصحیح کرنے اور احترام کے ساتھ بات چیت کا راستہ اپنانے کا مطالبہ کیا ۔ فرانس کے ترجمان برائے خارجہ امور نے پاکستان کی وفاقی وزیر شیریں مزاری کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان کی وفاقی وزیر کا بیان جمہوری فرانس کے صدر کیلئے ہتک آمیز ہے ، جھوٹ پر مبنی یہ الفاظ نفرت اور تشدد کے تصورات کے حامل ہیں ، ذمہ دارانہ پوزیشن سے ایسا تبصرہ اس عہدے کیلئے توہین آمیزہے، اس طرح کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پیرس میں پاکستان کے ناظم الامور کو فوری طور پر مذمت سے آگاہ کردیا ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان بیان کی فوری تصحیح کرے۔ باہمی احترام کی بنیاد پرگفتگو کا راستہ اپنائے۔مزید اہم خبریں
-
روس کے درجنوں طیارے ڈرون حملے سے تباہ کر دیے، یوکرین
-
پی ٹی آئی سرکس واپس آچکا، شکست کے ماروں کی مایوسی انتہا پر ہے، مریم اورنگزیب کی تنقید
-
بلاول بھٹو زرداری نیویارک امریکہ پہنچ گئے
-
پی پی 52 ضمنی الیکشن؛ ووٹوں کی گنتی کے دوران پولیس نے آر او آفس کنٹینر لگا کر سیل کردیا
-
پی پی 52 ضمنی انتخابات میں پولیس اور انتظامیہ نے مریم گردی کی انتہا کردی، مونس الٰہی کا الزام
-
پی پی 52 ضمنی الیکشن؛ ووٹوں کی گنتی جاری، ابتدائی نتائج میں مسلم لیگ ن کو برتری
-
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد
-
چیمپئنز لیگ فائنل کا جشن، فرانس میں ہنگامہ آرائی کا سبب
-
کم عمری کی شادی سے متعلق قانون مسترد، مولانا فضل الرحمان کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
-
امن کے دشمنوں کو پاکستان کےاندر کام کرنے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی، وزیراعظم
-
یوکرین کے قریب روسی علاقوں میں 'دھماکوں' سے دو پل تباہ
-
چاہے اندرونی ہو یا بیرونی دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، فیلڈ مارشل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.