لوگوں کو اگر زندگی سے پیار ہے تو کسی بھی قسم کے جلسے جلوس میں نہ جائیں،نبیل گبول

پی ڈی ایم جلسے کر رہی ہے لیکن عوام اس میں شرکت کرتے ہیں، یہ ان پر ہے کہ وہ جلسے میں شرکت کرتے ہیں یا نہیں، کورونا وائرسکے پھیلاؤ کے باعث لوگوں کو احتیاط کرنی چاہیے، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کی عوام کو تلقین

Shehryar Abbasi شہریار عباسی منگل 24 نومبر 2020 00:21

لوگوں کو اگر زندگی سے پیار ہے تو کسی بھی قسم کے جلسے جلوس میں نہ جائیں،نبیل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین - 23 نومبر 2020ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ لوگوں کو اگر زندگی سے پیار ہے تو کسی بھی قسم کے جلسے جلوس میں نہ جائیں ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول نے عوام کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے کر رہی ہے لیکن عوام اس میں شرکت کرتے ہیں، یہ ان پر ہے کہ وہ جلسے میں شرکت کرتے ہیں یا نہیں، کورونا وائرسکے پھیلاؤ کے باعث لوگوں کو احتیاط کرنی چاہیے۔

لوگوں کو اگر زندگی سے پیار ہے تو کسی بھی قسم کے جلسے جلوس میں نہ جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے صوبے میں لاک ڈاؤن نافذ کیا لیکن لوگوں نے احتیاط نہیں کی، سندھ حکومت پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر جلسے جلوس جاری رکھے گی لیکن ہم عوام کے ساتھ نہ زبردستی کر سکتے ہیں نہ انہیں جلسے میں شرکت سے روک سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اگر کورونا وبا کی دوسری لہر اتنی ہی خطرناک ہے تو حکومت کو چاہیے کہ مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے اور ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر پابندی لگائی جائے ۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وبا کی دوسری لہر کے باعث حکومت نے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث شاپنگ مالز اور مارکیٹیں شام کو جلدی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ کراچی میں انڈور ریسٹونٹس پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔