
اسد قیصر سے افغان سفیر کی ملاقات ،خطے میں امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امورپر گفتگو
پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے مابین باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، اسد قیصر افغان سفیر کی پاک-افغان تجارت کی راہ میں حائل رکاؤٹوں کو دور کرنے میں اسپیکر قومی اسمبلی کے کردار کی تعریف دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں طویل المدتی معاہدوں کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہونے سے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھے گی، گفتگو
منگل 24 نومبر 2020 17:03

(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ پاکستان، افغانستان کے ساتھ معاشی، اقتصادی اور علاقائی ترقی کے لیے تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، پاکستان خطے میں امن کے قیام سمیت خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا چاہتا ہے، افغان امن معاہدہ افغانستان اور خطے میں امن کے قیام اور ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاہک پاک-افغان تجارت و سرمایہ کاری کے حوالے سے پاک-افغان فرینڈشپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کی زیادہ تر سفارشات پر عملدرامد ھو چکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا حالیہ دورہ دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں ایک اھم سنگ میل ہے۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں طویل المدتی معاہدوں کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہونے سے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھے گی۔ نیب اللہ علی خیل نے کہاکہ افغانستان پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتاہے، افغانستان خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، افغانستان پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواں ہے۔افغان سفیر نے کہاکہ افغان عوام پاکستانی عوام کے ساتھ محبت اور خیر سگالی کے جذبات رکھتے ہیں ، دونوں ممالک کے مابین تجارت کے بہترین مواقع میسر ہیں جن سے استفادہ کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں پارلیمان اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔افغان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل نے پاک-افغان تجارت کی راہ میں حائل رکاؤٹوں کو دور کرنے میں اسپیکر قومی اسمبلی کے کردار کی تعریف کی ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ ماہ قومی اسمبلی کے زیر اہتمام ہونے والے پاک-افغان تجارت و سرمایہ کاری سیمینار کے دونوں ممالک کے تجارت و سرمایہ کاری پر دور رس نتائج برآمد ہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.