اسلام آباد کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ، جیولرز لٹ گیا

چور 400 تولے سونا اور 40 لاکھ روپے نقدی لیکر فرار ہو گئے ، ساڑھے 4 کروڑ روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، تاجروں کے احتجاج پر ایس ایچ او معطل ، پولیس نے 2 روز کی مہلت مانگ لی

Sajid Ali ساجد علی منگل 24 نومبر 2020 17:01

اسلام آباد کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ، جیولرز لٹ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شہر کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ہوگئی ، جیولرز شاپ پرساڑھے 4 کروڑ روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، ایس ایچ او شبیر تنولی کو معطل کردیا گیا، تاجروں کے احتجاج پر پولیس نے 2 روز کی مہلت مانگ لی ۔ تفصیلات کے مطابق شیخ محمد فرید نامی جیولرز نے اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج کرائے گئے مقدمے میں کہا کہ 3 افراد جیولری دیکھنے کے بہانے اس کی دکان پر آئے ، جہاں انہوں نے جیولری پسند کرنے کے بعد دکان مالک پر پستول تان لی ، جس کے بعد چور اس کی دکان سے 400 تولے سونا اور 40 لاکھ روپے نقدی لیکر فرار ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ اپنی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ڈکیت شیخ محمد فرید اور اس کے ملازم فہیم کو ریسٹ روم میں بند کرکے موقع سے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں جیولرز نے بتایا کہ ایک چور کی عمر 25 سے 30 سال ، دوسرے کی 35 سے 40 اور تیسرے کی 45 سال کے درمیان تھی ، سامنے آنے پر ملزمان کو شناخت کیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے7 بڑے ڈیلر گرفتار کرلیے ، ہیروئن سپلائی میں ملوث 2 غیرملکی خاتون اورمرد بھی شامل ہیں ۔

اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ بین الصوبائی ہیروئن کی سپلائی میں ملوث ایک خاتون اور 4 مرد گرفتار کرلیے گئے جب کہ ان کے ساتھ 2 غیر ملکیوں کو بھی حراست میں لیا گیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضےسے 21 کلوگرام سےزائد ہیروئن برآمد، ملزمان سے 50 گرام آئس اور81 نشہ آور گولیاں بھی برآمد، ملزمان تعلیمی اداروں میں طلباکوبھی منشیات سپلائی کرتےتھے۔جب کہ راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی متعدد منشیات فروشوں سمیت8 ملزمان گرفتار کر کے 2 کلو380 گرام چرس، 5 لیٹرشراب،6 بوتل شراب،2 آہنی مکہ، 30 بور پستول اور 25 روند برآمد کر لئے۔