سی ٹی ڈی کراچی کا 5 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتارکرنے کا دعوی

مبینہ ٹارگٹ کلرز کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے. کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کراچی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 25 نومبر 2020 12:32

سی ٹی ڈی کراچی کا 5 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتارکرنے کا دعوی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 نومبر ۔2020ء) شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ ٹارگٹ کلرز کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اور یہ ٹارگٹ کلرز اجمل پہاڑی اور کاشف ڈیوڈ کے قریب ساتھی ہیں.

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی سے تربیت بھی حاصل کر چکے ہیں ملزمان کو 3 مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا دو ماہ قبل بھی شہر قائد میں پولیس نے پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا.

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان کراچی میں محکمہ تعلیم کے دو افسران کے قتل میں بھی مطلوب تھے کاﺅنٹر ٹیررازم پولیس کے مطابق دونوں ٹارگٹ کلرز کو پاک کالونی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ لندن سے تھا.

واضح رہے کہ پچھلے ماہ شہر قائد کراچی میں پولیس نے پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھاپولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کراچی میں محکمہ تعلیم کے دو افسران کے قتل میں بھی مطلوب تھے‘کاﺅنٹر ٹیررازم پولیس کے مطابق دونوں ٹارگٹ کلرز کو پاک کالونی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ملزمان کا تعلق متحدہ قومی مومنٹ لندن سے ہے.

ذرائع کا کہنا تھا کہ منور اقبال اور وسیم عرف کمانڈو کو پہلے بھی پانچ مرتبہ گرفتار کیا جاچکا ہے ٹارگٹ کلرز کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئی تھیںدوسری جانب کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مسلح کار سواروں سے پولیس مقابلے میں ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہو گئے تھے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت سب انسپکٹر رحیم خان کے نام سے ہوئی تھی.