سرگودھا ،پولیس نے اغواء، قتل کے مقدمات میں مطلوب دواشتہاری مجرمان کو گرفتارکر کے درج مقدمات کرلئے

بدھ 25 نومبر 2020 17:01

سرگودھا ،پولیس نے اغواء، قتل کے مقدمات میں مطلوب دواشتہاری مجرمان ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) سرگودھا پولیس نے اغواء اور قتل کے مقدمات میں مطلوب دواشتہاری مجرمان کو گرفتارکر کے درج مقدمات کی تفتیش شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق سرگودھا میں سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر پولیس نے چھاپہ مار کر اغواء اور قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم اختر ولد مولا بخش سکنہ مٹھہ لک کو گرفتارکرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جس نے گزشتہ سال جون2019کو اپنے ساتھی محمد نوید کے ساتھ ملکر مٹھہ لک کی مسماة تسلیم بی بی کو اغواء کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے جس پر پولیس تھانہ صدر نے مقتولہ کے بیٹے محمد فیضان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس میں ملزمان نامعلوم ہونے پر ان کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج تھی۔اسی طرح سال2006سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ظفر ولد زمان قوم لک سکنہ نصیرآباد داخلی اجنالہ کو بھی گرفتارکرلیا۔ جس نے چودہ سال قبل فروری 2006 کو معمو لی تلخ کلامی پر چک 34شمالی کے حق نواز کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور اس پر درج مقدمہ میں گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیاگزشتہ روز پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرمان کو گرفتارکرلیا۔