خواتین کے حقوق کے لیے قانون سازی میں بہتری لانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں،اسد قیصر

حکومت پاکستان اور قومی اسمبلی خواتین کے تحفظ اور ان کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے قانون سازی کر رہی ہے،اسپیکر قومی اسمبلی کا خطاب

بدھ 25 نومبر 2020 21:35

خواتین کے حقوق کے لیے قانون سازی میں بہتری لانے کے لیے کوششیں کر رہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کے لیے قانون سازی میں بہتری لانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ویمن پارلیمنٹری کاکس اور یو این ویمن کے اشتراک سے خواتین پر تشدد کے خاتمے کی افتتاحی تقریب سے سپیکر قومی اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نے فیصلے کرنے کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔

(جاری ہے)

اسد قیصر نے کہاکہ خواتین کے حقوق کے لیے قانون سازی میں بہتری لانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، سولہ روزہ سرگرمیوں میں خواتین کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔ اسد قیصر نے کہاکہ حکومت پاکستان اور قومی اسمبلی خواتین کے تحفظ اور ان کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے قانون سازی کر رہی ہے،خواتین معاشرے کا اہم جزو ہیں اور خواتین کو تحفظ دیے بغیر کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، اس موقع پر پارلیمنٹ کی بلڈنگ کو اورینج لائٹس سے روشن کیا گیا۔