سرگودھا میں سینٹرل جیل کا قیام عمل میں لایا جائیگا جبکہ میانوالی اور لودھراں میں ڈسٹرکٹ جیل قائم کی جائیگی

جمعرات 26 نومبر 2020 12:31

سرگودھا میں سینٹرل جیل کا قیام عمل میں لایا جائیگا جبکہ میانوالی اور ..
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے سرگودھا اور میانوالی کے علاوہ لودھراں میں نئی جیلیں بنانے کی ہدایت جاری کی ہے ذرائع کے مطابق سرگودھا میں سینٹرل جیل کا قیام عمل میں لایا جائیگا جبکہ میانوالی اور لودھراں میں ڈسٹرکٹ جیل قائم کی جائیگی اس کے علاوہ حافظ آباد‘ نارووال‘ لیہ اور بہاولنگر میں بھی نئی جیلوں کے قیام کا منصوبہ دیا گیا ہے اس کا مقصد جیلوں میں بند قیدیوں کی تعداد کو تقسیم کرنا ہے ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کی جیلوں میں 10 ہزار کے لگ بھگ نئی بھرتیاں بھی عمل میں لائی جائینگی ان جیلوں میں عام قیدیوں کیساتھ ساتھ خطرناک قیدیوں کیلئے الگ بیرکس کا قیام بھی عمل میں لایا جائیگا پہلے مرحلہ میں حافظ آباد‘ خانیوال‘ نارووال‘ لیہ کی جیلوں کو ایکٹو کیا جائیگا جبکہ سرگودھا میں سینٹرل جیل کے قیام کو آئندہ سال کے آخر تک مکمل کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بہاولنگر میں بھی جدید جیل کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :