حکومت نے جلسے روکنے کی دھمکی دی ہے ،کیا اپوزیشن کے جلسوں میں ہی کورونا پھیلتا ہے‘ پلوشہ خان
کیا کورونا حکومت کے جلسوں میں نہیں آتا،حکومت نے لاک ڈائون لگایا گیا تو پھر ہم بھی اپنا لائحہ عمل بتائینگے‘ پریس کانفرنس
جمعرات 26 نومبر 2020 20:30
(جاری ہے)
50 سال سے پاکستان اس حد نہیں پہنچا جہاں یہ لے آئے ہیں سعودی عرب اور دیگر ممالک پاکستان سے دور ہوگئے آپ کے رٹے رٹائے طوطے سب کے سامنے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ ہم کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ ان سے پوچھے ان کے پیچھے کون ہے۔
انہو ں نے کہا کیا اپوزیشن کے جلسوں سے انہیں کور ونا کا خطرہ ہے،جب وزیر اعظم خود جلسوں میں جاتے ہیں کیا تب کرونا نہیں آتا،اپوزیشن کے جلسے ہر صورت میں ہوں گے ،کیا اپوزیشن کے جلسوں میں ہی کورونا پھیلتا ہے ،کیا کورونا حکومت کے جلسوں میں نہیں آتا ،پی ڈی ایم کے جلسے جاری رہیںگے۔ پلوشہ خان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارجی ڈی پی منفی رہا ، بھارت نے امریکہ سے دفاعی معاہدہ کرلیا اور انہیں ہوش ہی نہیں،اب حکومت کی ہر حرکت پر 22 کروڑ عوام کی نظر ہے،جولیڈرحق سچ کی بات کرتاہے اسے دہشتگردوں سے دھمکیاں دلوائی جارہی ہیں،آج تک فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیوں نہیں ہو پا رہا ۔حکومت نے لاک ڈائون لگایا گیا تو پھر ہم بھی اپنا لائحہ عمل بتائیں گے ۔حسن مرتضی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسی گیلانی کوکوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی کابہانہ بناکرگرفتارکیاگیا،کورونابہت سیاناہے جوہمارے جلسوں سے پھیلتاہے حکومت کے جلسوں سے نہیںپھیلتا،ملتان میں 30 نومبر کاجلسہ تاریخی ہوگا،بلاول بھٹوکاکورونامثبت ہے مگرہماریساتھ رابطے میں ہیں ،بغیرقیادت کے سڑکوں پرموجودلوگ زیادہ خطرناک ہیں،عوام کوبے سہاراچھوڑدیاتواپوزیشن قیادت قوم کی مجرم ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.