
بڑے باپ کی بیٹی کی بڑی اکڑ۔۔۔
شاپنگ مال کا وقت ختم ہونے پر داخلے سے روکنے والے سکیورٹی گارڈ کو تھپڑ رسید کر دیا، ویڈیو وائرل
سمیرا فقیرحسین
جمعہ 27 نومبر 2020
15:02

(جاری ہے)
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ ویڈیو کراچی میں واقعہ ڈولمن مال کی ہے اور ویڈیو میں موجود لڑکی نے مال کا وقت ختم ہونے پر ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے مال میں داخل ہونے سے روکنے والے سکیورٹی گارڈ کو تھپڑ رسید کر دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ویڈیو میں موجود لڑکی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس کی حرکت دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ کسی بڑے باپ کی بیٹی ہے جس نے ایک بے گناہ سکیورٹی گارڈ کو بغیر سوچے سمجھے سب کے سامنے تھپڑ رسید کر دیا۔ ایسے لوگوں کے سامنے مزدور طبقے کی کوئی اوقات نہیں ہوتی کیونکہ وہ خود اپنے پیسے کے نشے میں اتنے اندھے ہوتے ہیں کہ انہیں صحیح غلط کا فرق بھی نظر نہیں آتا۔ ٹویٹر صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ہمارے معاشرے کی اخلاقیات کی عکاسی کرتی ہے اور ہمیں یہ بآور کرواتی ہے کہ ہمارے ارد گرد ایسے لوگ موجود ہیں جو نچلے طبقے کو اپنا ملازم سمجھتے ہیں اور خود خدا بنے بیٹھے ہیں کہ جب چاہے جو چاہے کر جائیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا بھی نہ ہو۔ ٹویٹر صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ ویڈیو میں موجود لڑکی کی شناخت کر کے اسے اس حرکت پر سزا ملنی چاہئیے تاکہ آئندہ کسی بڑے باپ کی اولاد عوامی مقامات یا ملازمین کو اپنے باپ کی جاگیر نہ سمجھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نئے پوپ رابرٹ پریوسٹ کو عالمی رہنماؤں کی مبارک باد
-
مودی کے مظالم کیخلاف عمران خان نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، علی امین گنڈاپور
-
وزیر اعظم شہباز شریف کی پوپ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد
-
پاک فوج نے بھارت کے اسرائیلی ساختہ مزید 6 ڈرونز گرا دیئے، تعداد 35 ہوگئی
-
امریکہ نے بھارت اور پاکستان سے مسلح تصادم بند کرنے کا کہا ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
عمران خان کی جان کو جیل میں خطرہ ہے ، پیرول پر رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
-
آئی ایم ایف میٹنگ: پاکستان کو امداد کی بھارت کی طرف سے ممکنہ مخالفت
-
پاک بھارت کشیدگی، محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں دوسری اہم ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت پاک کشیدگی: فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعوی پاکستان کی تردید
-
پاک فوج نے بھارت کے مزید 6 ڈرون مار گرائے
-
امریکہ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ
-
ایسی سوچ بھی دماغ میں نہیں آنی چاہیے کہ پاکستان پر حملہ ہوگا اور جوابی ردعمل نہیں ہوگا، پاکستانی سفیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.