انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں ملا رجلا رجحان، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر20پیسے مہنگا ہو گیا

جمعہ 27 نومبر 2020 18:59

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں ملا رجلا رجحان، اوپن کرنسی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں ملا رجلا رجحان دیکھنے میں آیا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر20پیسے مہنگا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میںملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید159.30روپے سے بڑھ کر 159.35روپے ہوگئی لیکن قیمت فروخت159.50روپے سے گھٹ کر159.45روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید 159.30روپے سے بڑھ کر159.50روپے اور قیمت فروخت 159.70روپے سے بڑھ کر159.90روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز یورو کی قیمت خرید 187روپے سے بڑھ کر188.10روپے اور قیمت فروخت189روپے سے بڑھ کر190روپے ہوگئی جب کہ1.20روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید209.80روپے سے بڑھ کر211روپے اور قیمت فروخت211.80روپے سے بڑھ کر212.50روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :