
ایف پی سی سی آئی انتخابات کے لئے یو بی جی رہنمائوں کا ملک گیردورہ،حکمت عملی تیار
یو بی جی کی قیادت تاجروں اور حکومت کے مابین ایک مضبوط پل کا کردار ادا کررہی ہے،ایس ایم منیر،افتخار ملک
جمعہ 27 نومبر 2020 21:08

(جاری ہے)
اس مشن پر پاکستان کی 80 فیصد سے زیادہ کاروباری برادری کے نمائندے ہمارے ساتھ ہیں ۔
ایس ایم منیر نے ایک بار پھرکہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے ، ہم صرف سرحدوں پر فوجی جوانوں کی موجودگی اور ان کی قربانیوں کی وجہ سے محفوظ ہیں ، بصورت دیگر ہندوستانی وزیر اعظم مودی کی نیت خراب ہے، پوری قوم پاکستان کے وقار اور سالمیت کے تحفظ کے لئے ایک جھنڈے کے نیچے کھڑی ہے اورہمیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر فخر ہے۔افتخار ملک نے کہا کہ یو بی جی کی قیادت تاجروں اور حکومت کے مابین ایک مضبوط پل کا کردار ادا کررہی ہے ، کیونکہ کاروباری برادری کا پچھلے پانچ سالوں میں یو بی جی رہنماؤں پر اعتماد ہے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ فیڈریشن چیمبر آف کامرس میں یو بی جی کی مسلسل پانچ سال کامیابی یونائٹیڈ بزنس گروپ کے رہنماؤں کی مثبت اجتماعی سوچ کا نتیجہ اورحق وسچ کی فتح تھی،ہم نے بزنس کمیونٹی کی خدمت کی ہے اورہمارا مشن فیڈریشن کو ایک فعال اور اسے مضبوط ادارہ بنانا ہے اور30دسمبرکو ایک بار پھر ایف پی سی سی آئی انتخابات میں ہمارا گروپ کامیاب ہوکرکاروباری برادری کے نمائندہ ادارے کودوبارہ بلند مقام دلوائے گا۔ زبیرطفیل نے کہا کہ یو بی جی قیادت نے 30 دسمبر کوہونے والے ایف پی سی سی آئی انتخابات کیلئے عہدہ صدارت پر شیخ خالد تواب ، سینئر نائب صدر کیلئے عبد الرؤف مختار سمیت نائب صدارت کی تمام نشستوں کیلئے قابل اورتعلیم یافتہ امیدوار نامزد کئے ہیں اور یہ تمام امیدوار اکثریتی ووٹوں کے ساتھ منتخب ہوں گے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 سو روپے کا بڑا اضافہ
-
30 ہزار روپے کے بجٹ میں دستیاب بہترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز تیزی کا رحجان ، 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 56 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدکو عبورکرلیا
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 386,300 روپے پر مستحکم
-
سٹیٹ بینک کا شرح سود کو 11 فیصدکی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
کوہاٹ سیمنٹ کے سالانہ منافع میں 30.33 فیصد اضافہ
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 10.912 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، سٹیٹ بینک
-
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے استحکام رہا،ادارہ شماریات
-
16ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے 79 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی
-
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ،فی تولہ قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.