مہران یونیورسٹی نے چرواہے کے بیٹے کو اسکالر شپ پر داخلہ دے دیا

پڑھائی چھوڑو، چار آنے بھی نہیں ہیں،،، چرواہے کی بیٹے کو پڑھنے سے روکنے کی ویڈٰیو وائرل ہوئی،وائس چانسلر نے نوٹس لیتے ہوئے نوجوان کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا

Shehryar Abbasi شہریار عباسی ہفتہ 28 نومبر 2020 00:30

مہران یونیورسٹی نے چرواہے کے بیٹے کو اسکالر شپ پر داخلہ دے دیا
عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 نومبر2020ء) صوبہ سندھ کے علاقے عمرکوٹ کے چرواہے کے بیٹے کو مہران یونیورسٹی میں اسکالرشپ پر داخلہ مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سندھ کے ضلع عمر کوٹ کے غریب چرواہے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں غریب چرواہے نے اپنے بیٹے سے کہا تھا کہ پڑھائی چھوڑو، چار آنے بھی نہیں ہیں ۔ نوجوان قابلیت رکھتا تھا لیکن پیسے نہ ہونے کے باعث تعلیم حاصل نہیں کرسکتا تھا۔

(جاری ہے)

نوجوان کی باپ کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وائس چانسلر مہران یونیورسٹی اسلم عقیلی نے واقعے کا نوٹس لیا تھا جس کے بعد اب علی رضا نامی نوجوان کو مہران یونیورسٹی میں اسکالر شپ پر داخلہ مل گیا ہے۔ وائس چانسلر کی جانب سے ایڈمیشن لیٹر ملتے ہی علی رضا اشک بار ہوگیا ۔ نوجوان کو داخلہ دینے کے حوالے سے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ علی رضا کے تمام تعلیمی اخراجات یونیورسٹی برداشت کرے گی۔ علی رضا نے انٹری ٹیسٹ پاس کیا لیکن تعلیمی اخراجات کی رقم نہیں تھی جس کی وجہ سے اسے شعبہ مائننگ انجینئرنگ میں اسکالرشپ پر داخلہ دیا گیا ہے۔