سرگودھا ،پولیس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا کر چھہ رکنی بین الاضلاعی گینگ کے تین ارکان گرفتار کرلئے، مقدمہ درج

ہفتہ 28 نومبر 2020 13:05

سرگودھا ،پولیس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا کر چھہ رکنی بین الاضلاعی ..
․سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) سرگودھا کی تحصیل بھلوال شہر میں پولیس نے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا کر چھہ رکنی بین الاضلاعی گینگ کے تین مسلح ارکان کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضہ میں لیکر گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ کار وسیع اور دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔زرائع کے مطابق سرگودہا کی تحصیل بھلوال میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ بھلوال سٹی پولیس ٹیم نے موڑ چک 6 جنوبی نہری نالہ پل پر ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا کر چھ رکنی گینگ کے تین مسلح ارکان کو گرفتار کر لیا جو ساتھی ملزمان کے ساتھ کیری ڈبہ نمبریBC-4826 پر ڈکیتی کی نیت سے جائے وقوعہ پر مسلح اسلحہ آتشیں کھڑے تھے۔

جس کی اطلاع پرسٹی پولیس نے چھاپہ مار کر اللہ دتہ عرف حاجی ولد محمد دین سکنہ فیصل آباد، محمد انتظار عرف پپو ولد محمد حنیف سکنہ سرگودھا اور محمد سلیم عرف سائنسدان ولد شوکت سکنہ اوکاڑہ کو مسلح دو پسٹل 30بور اور ریوالورگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

جس پر تینوں ملزمان اور ان کے ساتھی ملزمان کے خلاف ڈکیتی کی نیت اور ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات 399/402/13.20.65 ت پ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے والے ملزمان امان اللہ، محمد یوسف اور محمد سلیمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیموں تشکیل دے دی گئیں اور تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مصروف کارروائی ہیں۔