راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،07ملزمان گرفتار ،چرس اورشراب برآمد

ہفتہ 28 نومبر 2020 16:21

راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،07ملزمان گرفتار ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی07ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سی1230 گرام چرس اور25لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے احمد نواز سے 230گرام چرس، تھانہ پیرودھائی پولیس نے رمضان سے 250گرام چرس، سعادت سے 250گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے عبدالرحمان سے 220گرام چرس، تھانہ صدربیرونی پولیس نے ساجد پرویز سے 280گرام چرس، تھانہ ریس کورس پویس نے ہارون سے 15لیٹرشراب اورسنی مسیح سی10لیٹرشراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :