سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم جاری ،ضلع اوکاڑہ پولیس نے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا،شراب، چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد

ہفتہ 28 نومبر 2020 17:05

سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم جاری ،ضلع اوکاڑہ پولیس نے سات ملزمان کو ..
کرمانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ضلع اوکاڑہ پولیس نے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب، چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کے حکم کے مطابق ضلع بھر میں خصوصی مہم جاری ہے جس میں محمد انور سکنہ چک 1فورا یل سے چھ سو دس گرام چرس، محمد ندیم سکنہ بونگہ حیات سے 50لیٹر شراب، عابد حسین سکنہ رائے سر نو سے 20لیٹر شراب، کاشف علی سکنہ جندر ا کلاں سے 20لیٹر شراب، محمد سجا د حیدر سکنہ 33فورایل سے 30لیٹر شراب برآمد کی گئی جب کہ محمد شریف سکنہ خلیل آباد سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں اسی طرح پولیس نے چھاپہ مار کر شراب تیار کرنے والی منی فیکٹری پکڑ لی فیکٹری مالک کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے منشیات کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں جس پر عمل کرتے ہوئے تھانہ راوی پولیس نے نواحی گائوں چک 7جی ڈی چھاپہ مارا یہاں سے محمد امین کو گرفتار کرلیا جس نے دیسی شراب تیار کرنے کی منی فیکٹری قائم کر رکھی تھی پولیس نے 30لیٹر تیار شراب اور شراب تیارکرنے کا دیگر سامان اپنے قبضہ میں لے لیا اور ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :