تارے زمین پرفلم بھارت نے بنائی،ہم نے فلم بنادی طیارے زمین پر‘ فیاض الحسن چوہان

ْمیراپیدائشی مزاج ہے پاکستان کوبھارت سے ہرقیمت پرجیتنا ہے ‘وزیر جیل خانہ کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 28 نومبر 2020 22:48

تارے زمین پرفلم بھارت نے بنائی،ہم نے فلم بنادی طیارے زمین پر‘ فیاض ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میراپیدائشی مزاج ہے کہ پاکستان کوبھارت سے ہرقیمت پرجیتنا ہے ،بھارت پاکستان کے خلاف کیاپلان بنا رہا ہے دیکھنے کیلئے بھارتی میڈیا دیکھتا ہوں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نائن الیون کے بعد بھارت کی ہر فلم میں پاکستان کودہشتگردپیش کیاجاتاہے، بھارت عشق اورعاشقی والی فلموں میں بھی پاکستان کوٹارگٹ کرتاہے آدھی سیزیادہ دنیامیں بھارتی فلمیں دیکھی جاتی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستانی ہدایتکاروں سے کہتاہوں ملک میں ہونیوالی دہشتگردی فلموں میں دکھائیں ،اے پی ایس کاواقعہ اورکلبھوشن کے بیان ہمارے پاس بطورثبوت ہیں ہمیں بھی اپنی فلموں میں بھارت کاچہرہ دکھانا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اورمشرق وسطی کے اندرداعش سے بھارت کے رابطے ہیں، تارے زمین پرفلم بھارت نے بنائی،ہم نے فلم بنادی طیارے زمین پر۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک عمران خان سے پوچھتے ہیں دہشتگردی کیخلاف کیسے جنگ جیتی، پٹھان کوٹ حملے میں بھارتی میڈیانے دکھایا 3دن بعدبھی بھارتی فوج قابونہ پاسکی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر نے کہا کہ میجرگوروو آریا چیلنج د ے رہا ہا تھا میں نے کہاتم میں کسی پاکستانی سے مقابلے کی سکت نہیں، اپنے ٹی وی پروہ ہماری بات سننے کی ہمت نہیں رکھتے مائیک بندکردیتے ہیں، میں نے میجرگورووآریاکوکسی بھی پاکستانی ٹی وی چینل پرمناظرے کاچیلنج دیا، ثابت کروں گا پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے را، بی جے پی کا ہاتھ ہے،2001 میں بھارتی پارلیمنٹ پرحملہ خودکراکے پاکستان پرالزام لگایا گیا۔