سلیم مانڈوی والا کے نیب پر الزامات، چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے نیب راولپنڈی کے افسران پر الزامات لگائے تھے، چیئرمین نیب نے راولپنڈی بیورو کو کیس کی سماعت سے روک دیا

Shehryar Abbasi شہریار عباسی اتوار 29 نومبر 2020 14:05

سلیم مانڈوی والا کے نیب پر الزامات، چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 نومبر2020ء) ڈپٹی چئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی کے نیب راولپنڈی پر الزامات پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نوٹس لے لیا ۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سلیم مانڈوی والا کا مؤقف لے کر کیس کی مزید سنوائی ہوگی، چیئرمین نیب نے راولپنڈی بیورو کو کیس پر مزید کارروائی کرنے سے بھی روک دیا ہے ۔

چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ ہمارے لیے تمام پارلیمینٹرینز قابل احترام ہیں ۔ کیس کا قانون کے مطابق جائزہ لیں گے ۔ اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا تھا کہ نیب کے افسران نے ان پر بے نامی اکاؤنٹس کا الزام لگایا۔ میرے بھائی کو کال کرکے پلی بارگین کی پیشکش کی گئی ۔انہوں نے نیب راولپنڈی کے افسران پر الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کرپشن میں ملوث ہیں، نیب کے افسران لوگوں سے پیسے وصول کرتے ہیں، سینیٹ میں درخواست کریں گے کہ نیب راولپنڈی کے تمام افسران کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کی جائیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والاکوطلب کیا تھا۔ نیب راولپنڈی نے سلیم مانڈوی والا کو 9 دسمبر کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا ہوا ہے ۔سابق ایم ڈی اعجازہارون سے لین دین سےمتعلق بھی نیب سوالات کرے گا ، اعجاز ہارون اومنی گروپ کو12پلاٹ فرضی نام پرالاٹ کرنےپرنیب حراست میں ہے۔                                                                                   

متعلقہ عنوان :