چیئرمین نیب اور سلیم مانڈوی والا کے درمیان اہم ملاقات،سلیم مانڈوی والا کے نیب کے خلاف بیانات بارے جاری تحقیقات کے معاملے پر بات چیت

آپ کو اپنے کیس سے متعلق غلط فہمی ہوئی ہے،چیئرمین نیب نیب کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک کسی صورت واپس نہیں لوں گا، سلیم مانڈوی والا

پیر 30 نومبر 2020 21:18

چیئرمین نیب اور سلیم مانڈوی والا کے درمیان اہم ملاقات،سلیم مانڈوی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) چیئرمین نیب اور سلیم مانڈوی والا کے درمیان اہم ملاقات، چئیرمین نیب کی سلیم مانڈوی والا کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میںسلیم مانڈوی والا کے نیب کے خلاف بیانات بارے جاری تحقیقات کے معاملے پر بات چیت ہوئی ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چئیرمین نیب کی سلیم مانڈوی والا کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب اور سلیم مانڈوی والا کے درمیان بات چیت کے دوران چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ آپ کو اپنے کیس سے متعلق غلط فہمی ہوئی ہے۔ آپ کے کیس کا پورا ریکارڈ طلب کیا ہے، خود جائزہ لوں گا۔تاہم ، سلیم مانڈوی والا نے جواب دیا کہ نیب کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک کسی صورت واپس نہیں لوں گا۔

(جاری ہے)

مجھے کیس سے متعلق کوئی غلط فہمی نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا عرفان منگی اور تحقیقاتی افسر مدثر کی جانب سے مسلسل بلیک میل کیا جا رہا ہے۔نیب کی ان کارروائیوں کے خلاف سپریم کورٹ جانا پڑا تو بھی جاوں گا۔، ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا ۔تاجروں سمیت کسی کے خلاف کوئی زیادتی نہیں ہوگی۔جو افسران کسی کو ہراساں کرنے میں ملوث پائے گئے انکے خلاف کارروائی ہوگی۔