سیاسی رہنمائوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شہباز شریف سے ملاقات ،والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے بھی شہباز شریف سے ٹیلیفون پر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

پیر 30 نومبر 2020 23:25

سیاسی رہنمائوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شہباز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کرکے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ، سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے بھی شہباز شریف سے ٹیلیفون پر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف سے ماڈل ٹائون اور جاتی امراء میں مختلف شخصیات نے ملاقاتیں کر کے والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،مشاہد حسین سید، آفتاب شیر پائو، لیاقت بلوچ ،زید حامد، طلال چوہدری،طلحہ برکی، ذکیہ شاہنواز، کنول لیاقت ایڈووکیٹ، محمد مہدی، ملک خالد فاروق کھوکھر ،سینئر صحافی عطا الحق قاسمی ، نسیم زہرہ ۱ورمسلم لیگ فنکشنل کے رہنما محمد علی درانی اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر ہوتی کی قیادت میں وفود سمیت دیگر سیاسی رہنمائوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شہباز شریف سے ملاقات کر کے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

علاو ہ ازیں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے بھی شہباز شریف کو ٹیلیفون کر کے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ۔