آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن ملازمین کے سالانہ انکریمنٹ کے خاتمے کے فیصلے پر مزاحمت کرے گی، ملک نوید اعوان

پیر 30 نومبر 2020 23:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی صدر ملک نوید اعوان (پشاور)، نائب صدر گل نواز سواتی (لاہور)، نائب صدر ساجد محمود بھٹہ (ملتان)، جنرل سیکریٹری ملک نصیرالدین ہمایوں (گوجرانوالہ) نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان آئی ایم ایف کی ایماء پر سرکاری ملازمین کے سالانہ انکریمنٹ ختم کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جبکہ پاکستان اسٹیل ملز کو بند کرکے 4500 ملازمین کو فارغ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن ان فیصلوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اعلان کرتی ہے کہ ملک بھر کے بلدیاتی اداروں میں ان فیصلوں کے خلاف مزاحمتی تحریک چلائی جائے گی تاوقتیکہ حکومت سندھ یہ فیصلے واپس نہ لے لے۔