کراچی،سعید آباد کے علاقے میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کے قتل کا معمہ

پستول صاف کرتے ہوئے اتفاقیہ طور پر گولی چلی، ملزم اور اہلخانہ واقعہ حادثہ نہیں قتل ہے ،پولیس نے ملزم گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی

پیر 30 نومبر 2020 23:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل، ملزم اور اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پستول صاف کرتے ہوئے اتفاقیہ طور پر گولی چلی، جبکہ پولیس کو شبہ ہے کہ واقعہ حادثہ نہیں قتل ہے ، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 12/A السادات چوک پانی والی ٹنکی نزد ارسلان جنرل اسٹور کے قریب واقع ایک گھر میں فائرنگ کے واقعے میں48 سالہ خاتون رانی زوجہ الیاس ہلاک ہوگئی،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچی معائنے اور پوچھ گچھ کے بعد لاش کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کی جبکہ ملزم 22 سالہ واجد ولدا لیاس کو گرفتارکرلیا،مگر پولیس کو گھر سے اسلحہ نہیں مل سکا، پولیس کے مطابق ملزم اور اہل خانہ نے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ واجدپستول صاف کر رہا تھا کہ اتفاقیہ طور پر گولی چل گئی جسکے نتیجے میں پیٹ میں گولی لگنے سے انکی والدہ رانی بی بی موقع پر ہلاک ہوگئیں ،جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ واقعے کے وقت مقتولہ کے گھر میں جھگڑا ہورہا تھا،پولیس کو شبہ ہے کہ واقعہ اتفاقیہ حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے، تاہم پولیس نے پوسٹ مارٹم کی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی جبکہ واقعے کی مزیدتفتیش جاری ہی