سرگودھا سمیت پنجاب کے اضلاع میں نہروں کی بھل صفائی کیلئے بندش کا سلسلہ 26 دسمبر سے شروع ہو گا

منگل 1 دسمبر 2020 13:52

سرگودھا سمیت پنجاب کے اضلاع میں نہروں کی بھل صفائی کیلئے بندش کا سلسلہ ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) سرگودھا سمیت پنجاب کے اضلاع میں نہروں کی بھل صفائی کیلئے بندش کا سلسلہ 26 دسمبر سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں مرحلہ وار نہروں کی بندش کا شیڈول کی تیاری جاری ہے جس کے تحت سرگودھا میں نہر لوئرجہلم کو 26 دسمبر سے 12 جنوری تک بند کیا جارہا ہے اسی طرح دیگر نہروں کی بندش کا شیڈول جاری کیا جا رہا ہے تاکہ نہروں کی بھل صفائی کا کام مکمل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :