برازیل کی معلومات پر نارووال سے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث نوجوان گرفتار

منگل 1 دسمبر 2020 16:36

برازیل کی معلومات پر نارووال سے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث نوجوان گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) کے سائبر کرائم ونگ نے نارووال میں کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ریاض نامی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ برازیل حکومت نے ملزم سے متعلق معلومات پاکستان کو دی تھیں، انٹرپول کے ذریعے ملنے والی معلومات کی روشنی میں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے 600 سے زائد بچوں کی فحش ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم کا لیپ ٹاپ اور دوسری ڈیوائسز تحویل میں لے کر انہیں پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوایا گیا ہے تاکہ ان کی جانچ پڑتال کرکے مزید معلومات اور شواہد مل سکیں۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم چائلڈ پورنو گرافی کے عالمی گروہ سے رابطے میں تھا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے عدالت سے چار روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :