ہائیکورٹ نے شوکت خانم ہسپتال کے سابق کیشیئر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

منگل 1 دسمبر 2020 16:46

ہائیکورٹ نے شوکت خانم ہسپتال کے سابق کیشیئر کی درخواست ضمانت مسترد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے شوکت خانم ہسپتال کے سابق کیشیئر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے سابق کیشیر زوہیب سلیم کی درخواست ضمانت مسترد کی ۔

(جاری ہے)

سابق کیشیر ضمانت مسترد ہونے پر احاطے عدالت سے فرار ہو گیا تھا۔ وکیل نے موقف اپنایا کہ اعلی عدالتوں کے فیصلوں کی روشنی ملزم کسی طور پر ضمانت کا حق دار نہیں، خیراتی ادارے سے غین کرنا غیر سماجی رویہ ہے۔زوہیب سلیم پر شوکت خانم ہسپتال کی رقم کی غبن کا الزام ہے۔