Live Updates

آبنائے ہرمز سے اگر400 جہاز باہر نکل آئے تو تیل قیمتیں کم ہوجائیں گی

جب ایران نے آبنائے ہرمز بند کی تو ہم نے تہران کیلئے بھی بند کردی، امریکا اور ایران جنگ ختم ہوگئی لیکن ممکنہ فوجی کارروائی کا امکان مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 2 مئی 2026 23:10

آبنائے ہرمز سے اگر400 جہاز باہر نکل آئے تو تیل قیمتیں کم ہوجائیں گی
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔02 اپریل 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسپیکر مائیک جانسن اور سینیٹ کے صدر کو خط لکھا کہ جنگ کیلئے کانگریس کی منظوری ضروری نہیں ۔ میڈیا کے مطابق امریکا خطے میں پائیدار امن کیلئے کوشاں ہے، ایران سے تنازع مکمل طور پر حل نہیں ہوا، اب بھی صورتحال غیریقینی ہے۔امریکا اور ایران جنگ اب ختم ہوگئی لیکن ممکنہ فوجی کارروائی کا امکان مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

ایران کے پاس کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، دنیا میں کسی پاگل کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، ایران جنگ جلدبازی میں ختم نہیں کریں گے، ایسا نہیں ہونے دیں گے کہ ایرانی رجیم پھر سے کھڑی ہوجائے ، امریکی فوج آبنائے ہرمز میں ایرانی تیل کے ٹینکر واپس بھیج رہی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی بحریہ نے قزاقوں کی طرح ایرانی جہاز پر قبضہ کیا۔ آبنائے ہرمز سے اگر 400 جہاز باہر نکل آئے تو تیل قیمتیں کم ہوجائیں گی۔

جب ایران نے آبنائے ہرمز بند کی تو ہم نے تہران کیلئے بھی بند کردی۔دوسری جانب ایرانی نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی نے تہران میں غیرملکی سفیروں کو بریفنگ میں بتایا کہ ایران نے جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے امن منصوبہ پاکستان کو پیش کردیا۔ گیند اب امریکا کے کورٹ میں ہے وہ سفارتکاری یا محاذآرائی کا انتخاب کرسکتا ہے۔ایران کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیا رہے، واشنگٹن پر منحصر ہے کہ وہ پاکستان کے ذریعے بھیجی گئی تجویز پر کیا ردعمل دیتا ہے؟قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں چینی سفیر فوکونگ نے اقوام متحدہ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکی اور چینی صدور کی ملاقات میں آبنائے ہرمز اور جنگ بندی ایجنڈے میں نمایاں ہوگی،ایران کو آبنائے ہرمز پر عائد کردہ پابندیاں اور امریکا کو اپنا بحری محاصرہ فوری ختم کرنا چاہیئے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات