Live Updates

امریکی اور چینی صدور کی ملاقات میں آبنائے ہرمز اور جنگ بندی ایجنڈے میں نمایاں ہوگی

ایران کو آبنائے ہرمز پر عائد کردہ پابندیاں اور امریکا کو اپنا بحری محاصرہ فوری ختم کرنا چاہیئے۔ اقوام متحدہ میں چینی سفیر فوکونگ کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 2 مئی 2026 21:29

امریکی اور چینی صدور کی ملاقات میں آبنائے ہرمز اور جنگ بندی ایجنڈے ..
نیویارک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔02 اپریل 2026ء ) اقوام متحدہ میں چینی سفیر فوکونگ نے کہا ہے کہ امریکی اور چینی صدور کی ملاقات میں آبنائے ہرمز اور جنگ بندی ایجنڈے میں نمایاں ہوگی۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور چین کے صدور کی ملاقات میں آبنائے ہرمز اور جنگ بندی ایجنڈے میں سب سے اوپر ہوگی۔

ایران امریکا جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کی بندش کا معاملہ ویسے ہی چین کی ہنگامی ترجیحات میں شامل ہے۔ آنے والے دنوں میں امریکا اور چین کے صدور کی ملاقات میں یہ 2 معاملات سرفہرست ہوں گے۔ اقوام متحدہ میں چینی سفیر فوکونگ نے زور دیا کہ آبنائے ہرمز کو جلد از جلد دوبارہ کھولا جانا چاہیے، ایران کو آبنائے ہرمز پر عائد کردہ پابندیاں اور امریکا کو اپنا بحری محاصرہ فوری ختم کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

چین کو دوبارہ حملوں جیسے بیانات پر شدید تشویش ہے۔ دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں اور جنگ بندی ہر حال میں برقرار رہنی چاہیئے۔ عالمی برادری کا فرض بنتا ہے کہ دوبارہ جنگ شروع ہونے کے خلاف متحرک کردار ادا  کرے اور اپنی آواز بلند کرے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق چین نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے بغیر عائد کی جانے والی یکطرفہ پابندیوں کے استعمال کو فوری طور پر بند کرے۔

امریکا میں چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگیو نے کہا ہے کہ چین یکطرفہ پابندیوں اور لانگ آرم دائرہ اختیار کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
جو بین الاقوامی قانون کی بنیاد کے بغیر لاگو کیے جاتے ہیں۔لیو پینگیو نے کہا کہ چینی کمپنیوں اور دیگر ممالک کے درمیان معمول کی اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم امریکا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پابندیوں کے غلط استعمال کو روکے اور چین اپنی کمپنیوں کے قانونی حقوق اور مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات