Live Updates

مطالبات میں نرمی، ایران نے جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کو نئی تجویز پیش کر دی

ایران کی جانب سے پاکستان میں اگلے ہفتے مذاکرات میں شرکت کیلئے آمادگی بھی ظاہر کر دی گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 مئی 2026 22:08

مطالبات میں نرمی، ایران نے جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کو نئی تجویز ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی 2026ء) مطالبات میں نرمی، ایران نے جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کو نئی تجویز پیش کر دی، ایران کی جانب سے پاکستان میں اگلے ہفتے مذاکرات میں شرکت کیلئے آمادگی بھی ظاہر کر دی گئی۔
❌ Could not extract embed code.
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق ایرانی نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی نے تصدیق کی ہے کہ تہران نے پاکستان کو ایک نئی تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد اس جنگ کو ختم کرنا ہے جسے وہ "ملک پر مسلط کردہ جنگ" قرار دیتے ہیں۔

یہ تجویز یکم مئی 2026 کو پاکستانی ثالثوں کے ذریعے پیش کی گئی، جو کہ امریکی ترامیم کے جواب میں ایران کی جانب سے ایک نئی پیشکش ہے تاکہ جاری امن مذاکرات میں موجود تعطل کو ختم کیا جا سکے۔ جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق نئی تجویز میں امریکی ناکہ بندی کو اور دیگر امریکی پابندیوں میں ریلیف کے بدلے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے اور آبنائے ہرمز کو کھولنے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نئی ایرانی تجویز میں آبنائے ہرمز کو کھولنے کی شرائط پر بات کرنے کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ شرائط میں امریکا سے ایران پر حملوں اور ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کو ختم کرنے کی ضمانت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایران کا مطالبہ تھا کہ امریکا مذاکرات کی پیشگی شرط کے طور پر اس کی ناکہ بندی ختم کرے اور آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام اور اس کے جوہری پروگرام پر بات چیت سے قبل جنگ کے خاتمے کی شرائط پر اتفاق کرے۔

تاہم ایران نے نئی تجویز میں نرمی کر دی ہے۔ جبکہ ایران نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ اگر امریکا نئی تجویز پر بات چیت کرنا چاہتا ہے تو ہم پاکستان میں اگلے ہفتے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ دوسری جانب ایرانی نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی نے تہران میں غیرملکی سفیروں کو بریفنگ میں بتایا کہ ایران نے جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے امن منصوبہ پاکستان کو پیش کردیا۔ گیند اب امریکا کے کورٹ میں ہے وہ سفارتکاری یا محاذآرائی کا انتخاب کرسکتا ہے۔ایران کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیا رہے، واشنگٹن پر منحصر ہے کہ وہ پاکستان کے ذریعے بھیجی گئی تجویز پر کیا ردعمل دیتا ہے؟قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات