امدادی کٹوتیوں اور بڑھتے تنازعات سے بارودی سرنگوں کی صفائی متاثر
یو این
اتوار 3 مئی 2026
04:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 مئی 2026ء) اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں اَن پھٹے دھماکہ خیز مواد کے بڑھتے ہوئے خطرے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ زدہ علاقوں میں بارودی مواد صاف کرنے کی اشد ضرورت کے باوجود اس مقصد کے لیے دیے جانے والے امدادی وسائل کی قلت ہے۔
بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے مائن ایکشن سروس (یو این ایم اے ایس) کی نئی سربراہ کازومی اوگاوا نے جنیوا میں ادارے کے اجلاس کے اختتام پر کہا ہے کہ دنیا بھر میں جس قدر بڑی تعداد میں مسلح تنازعات جاری ہیں اس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔
نتیجتاً لوگوں کی بڑی تعداد جاری اور سابقہ تنازعات میں اَن پھٹے مواد کی زد میں آ کر ہلاک و زخمی ہو رہی ہے۔انہون نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس-اسرائیل جنگ کے دوران دھماکہ خیز مواد سے زخمی ہونے والوں میں تقریباً 90 فیصد تعداد شہریوں کی ہے جن میں بیشتر بچے ہیں۔
(جاری ہے)
علاقے میں داغے گئے پانچ سے 10 فیصد تک گولے پھٹے ہی نہیں اور یہ بارودی مواد جا بجا پھیلا ہوا ہے۔
افغانستان اور شام کے خطرناک حالات
کازومی اوگاوا نے کہا کہ اس قدر بڑے خطرے کے باوجود بارودی سرنگیں صاف کرنے اور اس معاملے میں حفاظتی آگاہی کے لیے درکار وسائل کی ہمیشہ کمی رہتی ہے۔ یہ کمی اس وقت کہیں زیادہ محسوس کی جا رہی ہے جب بین الاقوامی اداروں اور اقوام متحدہ کے لیے امداد بھی کم ہو رہی ہے جبکہ دنیا میں مسلح تنازعات بڑھتے جا رہے ہیں۔
افغانستان
میں روزانہ اوسطاً ایک بچہ دھماکہ خیز مواد کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ شام میں بھی حالات انتہائی تشویشناک نہیں۔ عام طور پر بارودی سرنگوں سے متاثرہ کسی ملک میں ہر سال 300 افراد ہلاک ہوتے ہیں جبکہ شام میں ہر ہفتے 200 افراد اَن پھٹے دھماکہ خیز مواد کی زد میں آ کر موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔یہ صورتحال ناقابل تصور ہے اور ایسے حالات میں عطیہ دہندگان کی مدد نہایت اہم ہے تاکہ خطرات سے آگاہی، متاثرین کی مدد، بارودی مواد کی صفائی کے عمل اور دیگر متعلقہ انسانی خدمات کو بہتر بنایا جا سکے۔
طویل المدتی اثرات
بارودی سرنگوں اور جنگوں کی دیگر دھماکہ خیز باقیات کا نقصان صرف انسانی جانوں تک محدود نہیں بلکہ یہ معاشی ترقی میں بھی رکاوٹ بنتا ہے۔
کازومی اوگاوا نے بتایا کہ اگر کوئی بچہ معذور ہو جائے تو اس کی دیکھ بھال زندگی بھر کے لیے خاندان پر بوجھ بن جاتی ہے اور معاشرے کو بھی اس کے لیے اضافی سہولیات فراہم کرنا پڑتی ہیں۔
انہوں نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر میں اقوام متحدہ کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کولمبیا میں دہائیوں تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کے باعث بارودی سرنگوں کا مسئلہ بڑے پیمانے پر موجود ہے۔ اب اقوام متحدہ کے زیراہتمام ایک پروگرام کے تحت سابق جنگجوؤں کو علاقوں کی بحالی، بارودی سرنگوں کی صفائی، متاثرین کی مدد کرنے اور آگاہی مہمات میں شامل کیا جا رہا ہے۔
کازومی اوگاوا کا کہنا ہے کہ بارودی سرنگوں کے خاتمے سے متعلق 1997 میں طے پانے والا عالمی کنونشن (اے پی ایل سی) اس مسئلے پر قابو پانے میں موثر ثابت ہوا ہے۔ تاہم 2025 اور 2026 کے اوائل میں چند یورپی ممالک نے اس سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس سے کنونشن کی افادیت کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
ناسا خلانوردوں کا انسانیت کے مشترکہ اقدار کی اہمیت پر زور
-
خواتین صحافیوں کی آن لائن ہراسانی میں دو گنا اضافہ، یو این رپورٹ
-
امدادی کٹوتیوں اور بڑھتے تنازعات سے بارودی سرنگوں کی صفائی متاثر
-
ایران نے جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے امن منصوبہ پاکستان کو پیش کر دیا
-
آبنائے ہرمز سے اگر400 جہاز باہر نکل آئے تو تیل قیمتیں کم ہوجائیں گی
-
مطالبات میں نرمی، ایران نے جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کو نئی تجویز پیش کر دی
-
پیپلز پارٹی ہائبرڈ نہیں پارلیمانی نظام پر یقین رکھتی ہے ن لیگی حکومت پیپلزپارٹی کی حمایت سے قائم ہے
-
ایران جنگ سے خوراک، تیل اور امداد ضرورتمندوں کی پہنچ سے دور، یو این
-
تنازعات میں صحافیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، یو این
-
میانمار: سزا میں تخفیف کے بعد آنگ سان سوکی جیل سے گھر منتقل
-
نئی نسل کو بھی سرد جنگ کے ایٹمی تباہی کے خوف کا سامنا
-
امریکی اور چینی صدور کی ملاقات میں آبنائے ہرمز اور جنگ بندی ایجنڈے میں نمایاں ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.