میانمار: سزا میں تخفیف کے بعد آنگ سان سوکی جیل سے گھر منتقل
یو این
ہفتہ 2 مئی 2026
21:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 مئی 2026ء) میانمار کی جمہوری رہنما اور سابق ریاستی قونصلر آنگ سان سوکی کو جیل سے منتقل کر کے گھر میں نظربند کر دیا گیا ہے۔ فوجی حکومت نے بدھ مت کے تہوار پر قیدیوں کو دی گئی عام معافی کے تحت ان کی سزا میں بھی کمی کر دی ہے۔
اس پیش رفت پر بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ ناجائز طور پر گرفتار کیے گئے تمام لوگوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی عمل میں آنی چاہیے جو کہ ملک میں بامعنی سیاسی اصلاحات کی طرف بنیادی قدم ہو گا۔
(جاری ہے)
ان کا کہنا ہے کہ، میانمار میں جاری بحران کے قابل عمل سیاسی حل کے لیے پرتشدد خانہ جنگی کا فوری خاتمہ اور حقیقی معنوں میں جامع اور با معنی مذاکرات کے لیے سنجیدہ عزم کا اظہار ضروری ہے۔
اس مقصد کے لیے فوجی حکمرانوں اور ان کے مخالف رہنماؤں کو میانمار کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے ساتھ مسلسل اور سنجیدہ رابطہ رکھنا ہو گا تاکہ مسئلے کے پرامن حل کی کوششوں کو تقویت مل سکے۔
انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ اس عمل میں علاقائی شراکت داروں، خصوصاً جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے ساتھ ہم آہنگی سے اقدامات کرنا ہوں گے جیسا کہ سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی نے بھی زور دیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مطالبات میں نرمی، ایران نے جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کو نئی تجویز پیش کر دی
-
ایران جنگ سے خوراک، تیل اور امداد ضرورتمندوں کی پہنچ سے دور، یو این
-
تنازعات میں صحافیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، یو این
-
میانمار: سزا میں تخفیف کے بعد آنگ سان سوکی جیل سے گھر منتقل
-
نئی نسل کو بھی سرد جنگ کے ایٹمی تباہی کے خوف کا سامنا
-
امریکی اور چینی صدور کی ملاقات میں آبنائے ہرمز اور جنگ بندی ایجنڈے میں نمایاں ہوگی
-
پی ایس ایل 2026 کا فائنل: حیدرآباد کنگز مین اور پشاور زلمی مقابلے کے لیے تیار
-
پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف بھی بھرپور آواز اٹھائیں گے
-
قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن قائم کرنے کی ضمانت دیتا ہوں
-
حکومت صرف 1 ماہ میں عوام کی جیبوں سے اضافی 180 ارب نکالنے کیلئے تیار
-
لاہور میں مردہ شیر کی کھال اتارنے کی ویڈیو وائرل،محکمہ وائلڈ لائف کا سخت کارروائی کا فیصلہ
-
ذی الحجہ کا چاند کس دن باآسانی نظر آ جائےگا؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.