صدارتی نظام پیٹیشن اپیل کی سماعت (کل) سپریم کورٹ میں ہو گی

جسٹس عمر عطا بندیال کل اپنے چیمبر میں طاہر عزیز خان کی اپیل پر دلائل سنیں گے

منگل 1 دسمبر 2020 17:30

صدارتی نظام پیٹیشن اپیل کی سماعت (کل) سپریم کورٹ میں ہو گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) ہم عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین طاہر عزیز خان کی جانب سے ملک میں صدارتی نظام کے نفاز کے لئے دائر آئینی پیٹیشن جس پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگائے تھے درخواست کی جانب سے اعتراضات دور کرکے پیٹیشن کو قابل سماعت قرار دینے کے لئے اپیل کی سماعت کل دوپہر ایک بجے سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال اپنے چیمبر میں کریں گے درخواست گزار کے وکلا پیٹیشن کے حق میں دلائل دیں گے واضح رہے کہ تین ماہ قبل ہم عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ طاہر عزیز خان کی جانب سے ملک۔

(جاری ہے)

میں موجودہ پارلیمانی نظام کے خاتمہ اور اس کی جگہ اسلامی صدارتی نظام کے نفاذ کی پیٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کی تھی درخواست گزار نے پیٹیشن میں فیڈریشن آف پاکستان وزیر اعظم پاکستان اور چاروں صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا ہے درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں جاری پارلیمانی نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے پارلیمانی نظام میں مشاورت کے عمل میں ہونے والی فیصلہ سازی میں تاخیری حربوں کی وجہ سے امور مملکت کو انجام دینے میں مشکلات درپیش آتی ہیں اور اس وجہ سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے پیٹیشن میں کامیاب صدارتی نظام کے حوالے کے طور پر امریکہ ترکی ایران کے کامیاب صدارتی نظام کا ذکر کیا گیا ہے درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 1973 کے آئین میں موجوجود قرار داد مقاصد بھی صدارتی نظام کا اشارہ دیتی ہے درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ ملک میں صدارتی نظام کے حوالے سے وزیر اعظم کو ریفرنڈم کے انعقاد کے احکامات صادر کئے جائیں ۔