پاکستان میں کورونا ویکسین کی مفت فراہمی کی تاریخ دے دی گئی
انشاء اللہ 2021ء کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہوگی: پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد
محمد علی
جمعرات دسمبر
22:52

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں نوشین حامد نے کہا کہ 2021ء کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا ویکسین کے حصول کیلئے ڈیڑھ سو ملین ڈالر مختص کیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر نوشین حامد نے کہاکہ کورونا کی دوسری لہر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اگر ہم نے احتیاط کا دامن نہ تھاما۔ ڈاکٹر نوشین حامد نے کہاکہ عوام سے گذارش ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
(جاری ہے)
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 39 اموات ہوئیں جبکہ کورونا کے 3499 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 205 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار 810 ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ایک لاکھ 21 ہزار 83، سندھ میں ایک لاکھ 77 ہزار 625، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 919، بلوچستان میں 17 ہزار 268، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 683، اسلام آباد میں 31 ہزار 165 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 67 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 56 لاکھ 27 ہزار 539 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 904 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 46 ہزار 951 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 469 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر میں 5 ارب ڈالرز سے زائد کے زبردست اضافے کا امکان
-
جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف ریفرنس دائر
-
زرداری اور شریف خاندان نے سیاسی جماعت کو بھی اپنے دھندے کیلئے استعمال کیا،مراد سعید
-
وفاقی کابینہ نے براڈشیٹ معاملے کی تحقیقات کے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی
-
نصرت شہباز نے وارنٹ گرفتاری اور حاضری معافی کی درخواست مسترد ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
-
شیخ رشید اسٹوڈنٹ تھے اور جلسوں میں ڈانس کرتے تھے، مولانا فضل الرحمان
-
وراثت میں خواتین کا حصہ: سینیٹ نے بل پاس کر دیا
-
جنوبی ایشیا کے مسلم ایل جی بی ٹی کا سہارا ’سوشل میڈیا‘
-
اپوزیشن جماعتوں کے مطالبات پر الیکشن کمیشن کا ردعمل
-
محمود خان اچکزئی نے سرکاری گوداموں پر حملے کا فتویٰ جاری کرنےکا مطالبہ کردیا
-
براڈشیٹ ن لیگ کے خلاف چارج شیٹ ثابت ہوگی، خرم شیر زمان
-
پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہو گئیں‘ وزیر اعلیٰ پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.