وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پرصوبائی وزیر سعید الحسن شاہ نارووال کا 2 روزہ دورہ کرینگے

جمعہ 4 دسمبر 2020 17:36

وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پرصوبائی وزیر سعید الحسن شاہ نارووال کا 2 ..
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرصوبائی وزیر اوقاف پنجاب پیر سعید الحسن شاہ آج ہفتہ سے نارووال کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر اوقاف پنجاب پیر سعید الحسن شاہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر 5دسمبر بروز ہفتہ نارووال کا 2 روزہ دورہ کریں گے اس دوران صوبائی وزیر اوقاف پنجاب صبح 11بجے کمیٹی روم میں پرائسز ودیگر امور کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن صوبائی وزیر اوقاف پنجاب کو بریفنگ دیں گے ،12 بجے دن صوبائی وزیراوقاف ڈپٹی کمشنر نارووال کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جبکہ 1بجے سہولت بازارنارووال کا دورہ کریں گے۔

دورہ کے دوسرے روز صوبائی وزیر اوقاف پنجاب پیر سعید الحسن اتوار 11بجے ظفروال میں کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنیں گے۔