کرونا وائرس ،چالیس دن کی ریکارڈ مدت میں قائم کئے گئے ملک کے پہلے وبائی امراض ہسپتال میں بھی بیڈز کم پڑ گئے

وزارت صحت نے ہسپتال میں بیڈز 50 سے 150 کرنے کیلئے وزیراعظم سے مدد مانگ لی، مراسلہ جاری کر دیا گیا

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:23

کرونا وائرس ،چالیس دن کی ریکارڈ مدت میں قائم کئے گئے ملک کے پہلے وبائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) چالیس دن کی ریکارڈ مدت میں قائم کئے گئے ملک کے پہلے وبائی امراض ہسپتال میں بھی بیڈز کم پڑ گئے،50 بیڈز کے ہسپتال میں صرف 35 بیدز، 22 بیڈز پر مریض موجود، صرف 13 خالی ہیں ،وزیر اعظم عمران خان نے ہسپتال کا افتتاح کیا تھا،وزارت صحت کو بھی وبائی امراض ہسپتال میں ناکافی بیڈز کے بارے میں پریشانی لاحق ہوگئی ،وزارت صحت نے ہسپتال میں بیڈز 50 سے 150 کرنے کیلئے وزیراعظم سے مدد مانگ لی۔

(جاری ہے)

مراسلہ میں 54 کروڑ روپے ایچ آر کیلئے مختص کرنے کی درخواست کی گئی ، مراسلہ میں کہاگیاکہ کورونا وائرس کی دوسری میں کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایسے میں اسپتال میں بیڈز کی کپیسٹی کو بڑھانا ناگزیر ہوگیا ہے۔