خادم ر ضوی کی دینی خد ما ت کو تاریخ کبھی فرامو ش نہیں کر سکے گی‘مجاہد عبد الر سو ل

حکومت وقت خاد م ر ضو ی ؒکے سا تھ معاہدے اور مسلم ملک کی حیثیت سے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرے

ہفتہ 5 دسمبر 2020 12:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) جماعت اہلسنت، تحریک لبیک پاکستان اور سنی تحریک کے زیراہتمام علامہ خادم حسین رضو ی کی عظیم دینی و ملی گرانقدرخد مات کے اعترا ف میں المد ینہ مسجد ٹا ئو ن شپ میں تعز یتی اجلا س ہوا، جس میں سنی تحریک پنجاب کے صدر علامہ مجاہد عبدالرسول قادری، پیر ذوالفقار مصطفی ہا شمی، پیر شہوار عثمانی، محد عا کف قادری، سید افتخار شاہ بخاری، پرو فیسر خلیق احمد اعوان ، مفتی غلام حسن قادری، مو لانا غلام عبا س فیضی اور علامہ غلام شبیر فارو قی سمیت دیگر علما ء نے خطا ب کیا ۔

تقر یب میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے سنی تحریک پنجاب کے صدر علامہ مجاہد عبدالرسول قادری نے کہاکہ خادم ر ضوی کی دینی خد ما ت کو تاریخ کبھی فرامو ش نہیں کر سکے گی،حکومت وقت خاد م ر ضو ی کے سا تھ معائدہ اور مسلم ملک کی حیثیت سے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرے،عوام بھی شیل پٹرو ل پمپ اور دیگر فرانسیسی مصنوعا ت کا مکمل با ئیکا ٹ کرے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ تحفظ نامو س ر سا لت اور تحفظ ختم نبو ت کیلئے ہر قسم کی قر بانی دینے کیلئے تیارہیں،حکومت پاکستان ایفائے عہد کر تے ہوئے فرانس کے سفیر کو فوری ملک بدر اور پاکستانی سفیر کو واپس بلائے۔انہو ں نے کہاکہ تمام مذہبی جماعتو ں کے قائد ین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے اختلا فا ت کو بھلا کر تحفظ نامو س ر سا لت اور تحفظ ختم نبو ت کیلئے ایک پر چم تلے جمع ہو ں، پاکستان میں ایک مخصو ص طبقہ ملک پاکستان کو سیکولر اور بے دین ملک بنانا چاہتاہے مگر ہم ان کے عزائم کو پورانہیں ہو نے دیں گے

متعلقہ عنوان :