سمیع اسلم کے بعد کورے اینڈرسن نے بھی امریکہ میں میجر لیگ کرکٹ کھیلنے کی آفر قبول کرلی
کیوی آل رائونڈر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کردیا
ذیشان مہتاب ہفتہ 5 دسمبر 2020 13:19
(جاری ہے)
واضح رہے کہ سمیع اسلم تقریبا 3 سال امریکہ میں ڈومیسٹک مقابلوں میں حصہ لیں گے جس کے بعد وہ امریکی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے اہل ہوجائیں گے ۔
سمیع اسلم اور دیگر پاکستانی کھلاڑیوں سمیت بہت سارے کرکٹرز نے حال ہی میں امریکہ جانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ 2023ء ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے اہل ہوسکیں۔ سمیع اسلم کا یو ایس اے کرکٹ بورڈ سے 3 سال کا کنٹریکٹ ہوا ہے اور سالانہ 1 لاکھ ڈالر(تقریبا ایک کروڑ 60 لاکھ پاکستانی روپے)، گھر اور گاڑی کنٹریکٹ میں شامل ہے۔ سمیع اسلم نے گزشتہ سال قائداعظم ٹرافی میں جنوبی پنجاب کی نمائندگی کی تھی اور اس سال وہ بلوچستان کی ٹیم کا حصہ تھے، وہ اپنی سابقہ ٹیم کی قیادت کر رہے تھے لیکن ہیڈ کوچ عبد الرحمن سے میدان میں ٹیم پلان کیخلاف جانے پر انہیں کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا ۔ سمیع اسلم نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بلوچستان کی سیکنڈ الیون میں شامل کیے جانے پر ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے تھے ۔ انہوں نے قائداعظم ٹرافی کے میچز بھی صرف اس امید پر کھیلی تھی کہ شاید دورہ نیوزی لینڈ کے لیے سکواڈ میں ان کا نام آجائے۔ 2015ء میں بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ کیریئر کرنے والے سمیع اسلم نے پاکستان کے لئے 13 ٹیسٹ میچوں میں 31.58 کی اوسط سے 758 رنز بنائے تھے اور نیوزی لینڈ کیخلاف ہیملٹن میں 2016ء کے دوران 91 رنز ان کا بہترین سکور تھا ۔ انہوں نے 4 ون ڈے میچز میں بھی پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کر رکھی ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.